مستحقین تک سہولیات کی بروقت رسائی یقینی بنانے پر سب رجسٹرار بھیرہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا

 مستحقین تک سہولیات کی بروقت  رسائی یقینی بنانے پر سب رجسٹرار  بھیرہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا

بھیرہ(نامہ نگار)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی۔

پرائس کنٹرول کے مؤثر نفاذ اور نگہبان رمضان پیکج کے تحت مستحقین تک سہولیات کی بروقت رسائی یقینی بنانے پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ وحید حسن گوندل اور سب رجسٹرار بھیرہ رانا قمر عباس کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور اسناد سے نوازا کمشنر سرگودھا نے دونوں افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی ہی ایک کامیاب افسر کی پہچان ہے ، اور بھیرہ میں انتظامی امور کی بہتری کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

 آرائیں ایسوسی ایشن تحصیل بھیرہ کے مرکزی صدر مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل اور سب رجسٹرار رانا قمر عباس کو شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں افسران آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات جاری رکھیں گے ۔مہر محمد نواز ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ دونوں افسران نہایت محنتی، باصلاحیت اور فرض شناس ہیں جو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں، اور ان کی کارکردگی دیگر افسران کے لیے بھی ایک مثال ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں