بھلوال سیم نالے پر عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار پل کی تعمیرکا آغاز

بھلوال سیم نالے پر عرصہ دراز سے  ٹوٹ پھوٹ کا شکار پل کی تعمیرکا آغاز

بھلوال(نمائندہ دنیا) صدیق کالونی بھلوال سیم نالے پر عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار پل کی تعمیرکا آغاز کردیا گیا۔

اہلیان علاقہ کا ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹرملک مختاراحمد بھرتھ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری منصوراعظم سندھو کوعوامی مطالبہ پورا کرنے پر زبردست اندازمیں خراج تحسین تفصیل کے مطابق عوامی خدمت کا سفر جاری ہے ۔وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی چوہدری منصور اعظم سندھو کی خصوصی کاوشوں سے صدیق کالونی بھلوال میں سیم نالہ پر پل کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے یہ پل اہلِ علاقہ کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے ، جس کی تعمیر سے آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی اور بارشوں کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔اس منصوبے سے نہ صرف مقامی آبادی کو سہولت ملے گی بلکہ اردگرد کے علاقوں کے لوگوں کو بھی بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں