ن لیگ عوامی خدمت اورترقیاتی عمل پر بھرپوریقین رکھتی،مہرخالد حمید
بھلوال(نمائندہ دنیا) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنمامہرخالد حمید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) عوامی خدمت اورترقیاتی عمل پر بھرپوریقین رکھتی ہے اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی،انفرسٹرکچرکی بہتری اورفلاحی منصوبوں پرخصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ شہریوں کو بہترسہولیات فراہم کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) کا منشورہے اورپارٹی قیادت کی ہدایات پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر ملک مختاراحمد بھرتھ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری منصوراعظم سندھو ہر سطح پر عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے اورروزگار کے مواقع پیداکرنے کے لئے بھی سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ بھر میں بالخصوص بھلوال شہر میں ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیاجائے گا