سماجی ملک ساجد اقبال جوڑا قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

سماجی ملک ساجد اقبال جوڑا  قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

موچھ(نمائندہ دنیا)معروف سماجی ملک ساجد اقبال جوڑا قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ۔مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز مرکزی جنازہ گاہ دلیوالی میں ادا کردی گئی۔

 مرحوم کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں ہر مکاتب فکر کی عوام نے شرکت کی مرحوم ملک ساجد اقبال جوڑا کی نمازجنازہ معروف عالم دین پیرسید محمد ہاشم شاہ صاحب سجادہ نشین آستانہ عالیہ مواز والا شریف نے پڑھائی مرحوم کی نماز جنازہ میں ہر مکاتب فکر کی عوام وکلاء محکمہ صحت محکمہ تعلیم صحافی برادری اوردیگر نے شرکت کی ۔ 

علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی دلیوالی موچھ میانوالی فیصل آباد اسلام آباد کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے تعداد میں شرکت کی نمایاں شخصیات میں ماسٹر (ر)حاجی ملک شیراحمد جٹھال ملک محمد اسلم جٹھال ملک محمد سلطان کھوکھر ملک سردار جٹیال راولپنڈی ملک طارق عزیز ساند سابق امیدوار وائس چیرمین یوسی دلیوالی عبدالحمیدخان نیازی ایس ڈی او واپڈا چشمہ سید مقصود حسین شاہ راولپنڈی سماجی ورکز ملک ربنواز پلے خیل دلیوالی نے وفات گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں