پپلاں اسسٹنٹ کمشنر کا ٹی ایچ کیو اسپتال کا اچانک دورہ

پپلاں اسسٹنٹ کمشنر کا  ٹی ایچ کیو اسپتال کا اچانک دورہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )پپلاں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ظفر اقبال کا ٹی ایچ کیو اسپتال کا اچانک دورہ۔پپلاں میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ظفر اقبال نے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پپلاں کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران ایمرجنسی وارڈ، ایکسرے روم، لیبارٹری، ڈائیلائسز وارڈ، فارمیسی سمیت مردانہ و زنانہ وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاج کی غرض سے آنیوالے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات اور مفت ادویات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں