تھانہ کالاباغ پولیس کی کارروائی ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

تھانہ کالاباغ پولیس کی کارروائی ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کالاباغ ( نمائندہ دنیا ) تھانہ کالاباغ پولیس کی کاروائی، ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمات درج۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کالاباغ سب انسپکٹر عصمت اللہ خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ ظفرعباس سے پسٹل 30 بور برآمد کیا جبکہ وقاص خان سکنہ کالو خیل سے رائفل 44 بور کلاشنکوف نما برآمد کی۔ جن کا دریافت پر کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ کالاباغ میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں