موجودہ حالات میں قومی اداروں کا مضبوط اور مستحکم ہونا نہایت ضروری،شاہین فاروقی

موجودہ حالات میں قومی اداروں  کا مضبوط اور مستحکم ہونا نہایت  ضروری،شاہین فاروقی

بھیرہ(نامہ نگار )بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کا اہم اجلاس زیرِ صدارت صدر پریس کلب شاہین فاروقی منعقد ہوا، جس میں کلب کے عہدیداران اور اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے ملکی سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے اور استحکام پاکستان کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں قومی اداروں کا مضبوط اور مستحکم ہونا نہایت ضروری ہے ، اور اس سلسلے میں جنرل عاصم منیر کی قیادت میں کیے جانے والے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) ہمیشہ قومی مفادات، امن و استحکام اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ آخر میں ملکی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں