گندم کی فصل کے پیداواری اہداف کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ویٹ ایگریکلچر کمیٹی کا اجلاس

گندم کی فصل کے پیداواری  اہداف کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ  ویٹ ایگریکلچر کمیٹی کا اجلاس

خوشاب(نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں گندم کی فصل کے پیداواری اہداف کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ویٹ ایگریکلچر کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان جوہرآباد وضلع خوشاب، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت واٹر منیجمنٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زاعت کراپ رپورٹنگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن، ڈائریکٹر زراعت سائل کنزرویشن اور زراعت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ زراعت کے شعبہ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے دی جانے والی سبسڈیر ،صوبہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 8لاکھ کسانوں کو کسان کارڈکا اجرا،کسانوں کے لییوزیر اعلی ٹریکٹر سکیم ،آسان لون سکیم، زیادہ گندم کاشت کرنے والے کسانوں کو انعام سے نوازنے کی پالیسی اپنائی گئی جس کے باعث کسانوں کے حوصلے بلند ہوئے اور تمام فصلات بالخصوص گندم کے پیداواری اہداف حاصل کرنے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں