بارشوں اور تیز آندھی سے بھلوال اور گردونواح میں گندم کی تیار فصل کو شدید متاثر

بارشوں اور تیز آندھی سے  بھلوال اور گردونواح میں گندم  کی تیار فصل کو شدید متاثر

بھلوال(نمائندہ دنیا) حالیہ دنوں میں ہونے والی وقفہ وقفہ سے بارشوں اور تیز آندھیوں نے بھلوال اور گردونواح میں گندم کی تیار فصل کو شدید متاثر کر دیا ہے ، جس کے باعث کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت گندم کی فصل پک کر کٹائی کے لیے تیار تھی، تاہم اچانک ہونے والی موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں فصل زمین پر گر گئی (لیٹ گئی)، جس سے پیداوار میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے ۔زرعی ماہرین کے مطابق اس مرحلے پر تیز ہوائیں فصل کو گرا دیتی ہیں جسے اس سے 10 سے 15 فیصد تک نقصان ہو سکتا ہے کاشتکار شیخ مظہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے سارا سال محنت اور اخراجات برداشت کیے ، لیکن فصل تیار ہونے کے وقت خراب موسم نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں