ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ان منصوبوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے ، اسسٹنٹ کمشنر
بھلوال(نمائندہ دنیا)بھلوال ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے اجلاس اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل کی زیر صدارت بھلوال ڈویلپمنٹ پلان (PDP) کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اے پی ڈی اور نیسپاک کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں بھلوال شہر کی مستقبل کی ترقی، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، واٹر سپلائی کے دائرہ کار کو وسیع کرنے سمیت مختلف ترقیاتی تجاویز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں شہر کی گلیوں کی بہتری، گرین بیلٹس کی بحالی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، پارکس اور گراؤنڈز کی بہتری، سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن اور ڈسپوزل سسٹم کی بہتری،واٹر سپلائی کے دائرہ کار کو وسیع کرنے سمیت مختلف ترقیاتی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ان منصوبوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے تاکہ بھلوال شہر میں شہریوں کو بہتر، صاف اور جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں اور شہر کی منظم و پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے ۔