\"دی ریڈر کالج\" کندیاں میں نئے داخلوں کا باقاعدہ آغاز

 \

کندیاں (نمائندہ دنیا )پرنسپل ملک مختیار احمد جوئیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی میدان میں نمایاں مقام رکھنے والے ادارے دی ریڈر کالج کندیاں میں نئے تعلیمی سیشن 2026-2027 کے لیے داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

 ادارہ اپنی پانچ سالہ تعلیمی خدمات کے تجربے کے ساتھ طلباء کو معیاری اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے کالج انتظامیہ کے مطابق پری نائنتھ اور نہم جماعت کے طلباء کے لیے داخلے جاری ہیں جبکہ نئی کلاسز کا آغاز یکم اپریل 2026 سے ہوگا۔ ادارے کا مقصد طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنا اور انہیں ایک کامیاب مستقبل کی جانب گامزن کرنا ہے انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اس بہترین تعلیمی پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھائیں جہاں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے دی ریڈر کالج کندیاں چشمہ روڈ پر واقع ہے جہاں طلباء کے لیے بہترین سہولیات اور تعلیمی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں