زرعی رقبہ پر قبضہ کی کوشش، مقدمہ درج
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)زرعی رقبہ پر قبضہ کی کوشش، مقدمہ درج۔ تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود نواحی چک 81 جنوبی میں زرعی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کا واقعہ سامنے آیا ہے ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ظفر اقبال کی مدعیت میں عاشق حسین اور تین نامعلوم مسلح افراد کے خلاف درخواست دی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر زرعی رقبہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔