اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل کو خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
بھلوال(نمائندہ دنیا) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے رمضان المبارک کے دوران عوامی ریلیف اقدامات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل کو خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازااس سلسلے میں منعقدہ۔
ایک باوقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد رمضان المبارک کے دوران انتھک محنت کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔