زرعی ادویات کے لائسنس کے حصول کے لیے ٹریننگ کا شیڈول جاری

 زرعی ادویات کے لائسنس کے حصول  کے لیے ٹریننگ کا شیڈول جاری

میانوالی (نامہ نگار )ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن میانوالی نے زرعی ادویات کے لائسنس کے حصول کے لیے ٹریننگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

جاری اعلامیے کے مطابق امیدوار ای بیز پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں جمع کروائیں گے ، جو یکم اپریل سے 5 اپریل تک کھلا رہے گا۔ امیدوار آن لائن اپلائی کرنے کے بعد فیس بھی آن لائن جمع کروا سکیں گے ۔اعلامیے کے مطابق فریش ٹریننگ کا آغاز 6 اپریل سے ہوگا جو 12 اپریل تک جاری رہے گی، جبکہ فریش ٹریننگ کی فیس 7,986 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ تجدید (رینیول) ٹریننگ 6 اپریل سے 8 اپریل تک منعقد ہوگی جس کی فیس 3,993 روپے رکھی گئی ہے ۔ڈائریکٹر زراعت نے تمام متعلقہ امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ تاریخوں کے اندر اپنی درخواستیں جمع کروانا یقینی بنائیں تاکہ ٹریننگ میں شرکت ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں