محمد وصال فخر سلطان انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس تعینات

محمد وصال فخر سلطان انسپکٹر جنرل  پاکستان ریلوے پولیس تعینات

بھیرہ(نامہ نگار)محمد وصال فخر سلطان کو انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس تعینات کر دیا گیا ہے ۔

ان کے تقرر کا باقاعدہ نوٹیفکیشن کیبنٹ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ۔ محمد وصال فخر سلطان اس سے قبل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس میں اہم خدمات سرانجام دے رہے تھے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان کی بطور آئی جی پاکستان ریلوے پولیس تعیناتی نہ صرف ان کے کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل ہے بلکہ اہلِ بھیرہ کے لیے بھی باعثِ فخر و اعزاز ہے ۔واضح رہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، کرنل (ر) ظفر سلطان، مظہر سلطان اور اظہر سلطان کے بھائی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں