بجلی کی عارضی بندش کا نوٹیفکیشن جاری

 بجلی کی عارضی بندش  کا نوٹیفکیشن جاری

میانوالی (نامہ نگار )فیسکو میانوالی نے مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی کی عارضی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

 جس کے تحت مختلف علاقوں میں چند گھنٹوں کے لیے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔فیسکو حکام کے مطابق 28 مارچ 2026 کو صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک شیڈول کے مطابق بجلی بند رہے گی تاکہ ضروری مرمتی اور بہتری کے کام مکمل کیے جا سکیں۔ اس دوران گلمیری، نمل، ڈب، جرنیلی روڈ اور واں بھچراں سمیت ملحقہ علاقوں کے فیڈرز بند رہیں گے ۔فیسکو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے دوران متبادل انتظامات کر لیں تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں