جرنیلی روڈ فیڈر چار گھنٹوں کیلئے بند رہے گا

جرنیلی روڈ فیڈر چار گھنٹوں  کیلئے بند رہے گا

کندیاں (نمائندہ دنیا ) جرنیلی روڈ فیڈر چار گھنٹوں کیلئے بند رہے گا۔ ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن کندیاں کے ترجمان کے مطابق 28مارچ بروز بروز ہفتہ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جرنیلی روڈ فیڈر بند رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی یہ بندش ضروری مرمتی و مینٹیننس کاموں کے باعث کی جا رہی ہے ، تاکہ نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور مستقبل میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن کندیاں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متبادل بندوبست کرلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں