خوشاب شہرمیں شوالہ ڈرین کا کام اپریل میں شروع ہو گا
ٍخوشاب(نمائندہ دنیا )پنجاب ڈیلپمنٹ پروگرام کے تحت جڑواں شہروں خوشاب اور جوہرآباد میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابرکی زیر صدارت منقعد ہوا
جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام قاسم لالی،ایم او ایف ایم سی جوہرآباد علی مہران ودیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ خوشاب شہرمیں شوالہ ڈرین کا کام اپریل میں شروع ہو گا ۔جبکہ خوشاب، جوہرآباد ودیگرایریاز میں ڈسپوزل بنائے جارہے ہیں جن پر کام جاری ہے علاوہ ازیں خوشاب و جوہرآبادشہر بھر میں سیوریج لائنوں کا کام اگلے ماہ اپریل کے آخر تک ڈیزائن کر لیا جائے گا