ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکلوں کاروں کے کاغذات کی فوٹو کاپیاں ساتھ رکھیں ، پولیس
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر ڈرائیور کا فرض ہے ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکلوں کاروں کے کاغذات کی فوٹو کاپیاں ساتھ رکھیں اور موٹر سائیکل ڈرائیور ہیلمٹکا استعمال ضرور کریں۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار ٹریفک پولیس کلورکوٹ کے انچارج محمد ظریف خان اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے دوران چیکنگ ڈرائیوروں سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل کار ودیگر گاڑیوں کوچلانے والوں کو پہلے اپنا لائسنس بنوانا چاہیے اور اپنے موٹر سائیکل کار ودیگر گاڑیوں کے کاغذات مکمل رکھنے چاہیں۔ اور ٹریفک قوانین کو ہر حال میں فالو کرنا چاہیے تاکہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔