معاشرے میں معمولی بیماری کو بھی جادو سے منسوب کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ،پیر عبدالخالق حسنات

معاشرے میں معمولی بیماری کو بھی جادو  سے منسوب کرنے کا رجحان تیزی  سے بڑھ رہا ،پیر عبدالخالق حسنات

کندیاں (نمائندہ دنیا ) ہمارے معاشرے میں معمولی بیماری یا ذہنی پریشانی کو بھی بلا تحقیق جادو سے منسوب کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جو نہایت افسوسناک امر ہے معروف عالمِ دین پیر عبدالخالق حسنات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض عامل حضرات معمولی نزلہ، بخار یا وقتی کمزوری کو بھی جادو قرار دے دیتے ہیں ۔

اور یہاں تک الزام لگا دیتے ہیں کہ کسی مخصوص شخص نے جادو کروایا ہے جو کہ ایک سنگین اور گناہِ کبیرہ ہے پیر عبدالخالق حسنات نے واضح کیا کہ اسلام میں بغیر ثبوت کسی پر الزام لگانا سختی سے منع ہے اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ ایسے بے بنیاد دعوؤں پر ہرگز یقین نہ کریں انہوں نے کہا کہ بیماری کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی دانشمندی ہے جبکہ اگر کسی کو جادو یا آسیب کا شبہ ہو تو قرآن و سنت میں بیان کردہ مسنون دعاؤں اور اذکار کا اہتمام کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے عقیدے کو مضبوط بنائیں اور غیر مستند عاملوں سے دور رہیں کیونکہ ایسے عناصر نہ صرف لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں بداعتمادی اور انتشار کا باعث بھی بنتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں