تفتیشی افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ

تفتیشی افسران کی کارکردگی  کا فرداً فرداً جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ کی ایس ڈی پی او آفس بھلوال میں تھانہ بھلوال سٹی، بھلوال صدر، پھلروان، بھیرہ اور میانی کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور آئی ٹی سٹاف سے میٹنگ،جس میں بھلوال سرکل اور بھیرہ سرکل کے ایس ڈی پی اوز کی بھی شرکت۔

تفتیشی افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ بھی لیا، تمام تفتیشی افسران کو حکم دیا گیا کہ وہ سنگین مقدمات (جیسے قتل، ڈکیتی اور راہزنی) کی تفتیش کو میرٹ پر جلد از جلد مکمل کریں اور چالان عدالتوں میں جمع کرائیں، مجرمانِ اشتہاری اور عدالتی مفروروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور انہیں فوری گرفتار کرنے کا ہدف دیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا تفتیش میں غفلت یا جانبداری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی، جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں