ہیڈ برج میں سٹریٹ لائٹس کا نظام فعال کرنے کے لیے اقدامات شروع

ہیڈ برج میں سٹریٹ لائٹس کا نظام  فعال کرنے کے لیے اقدامات شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے اسلام پورہ اوور ہیڈ برج میں سٹریٹ لائٹس کا نظام فعال کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عرصہ دراز سے اسلام پورہ اوور ہیڈ برج میں لائٹس کا نظام غیر فعال ہے ،اوررات کے وقت ٹریفک کے نظام میں دشواری آرہی ہے جس پر کمشنر سرگودھا نے پل سمیت شہر بھر میں ترجیح بنیادوں پر سٹریٹ لائٹس کا نظام فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس پل پر نئے پولز اور لائٹس لگائی جائے گی جس سے خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں