ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دکاندار سے ڈیڑھ لاکھ و موبائل چھین لیا

 ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دکاندار سے ڈیڑھ لاکھ و موبائل چھین لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتو ں کے دوران 7شمالی مرکزی قبرستان کے قریب چار نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر علی حمزہ نامی دوکاندار سے ڈیڑھ لاکھ روپے کیش و موبائل چھین لیا۔

گورنمنٹ پرائمری سکول 104جنوبی سے نامعلوم چور قیمتی سامان لے اڑے ،اسلام آباد کالونی کی عنبرین بی بی ،غنی پ۱ارک کے محمد ضامن ،بشیر کالونی کے ارشد محمودکے گھروں سے سات لاکھ روپے سے زائد کی نقدی، قیمتی زیورات، و دیگر اشیاء ،جوہر کالونی کے افضال احمد کی فیکٹری سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان،کوئین چوک سے غلام حر،فیصل ٹاؤن سے محمد اشرف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں