30اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتار

30اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پولیس کی ضلع بھر میں کاروائیاں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 اشتہاری و عادی مجرمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

 ترجمان ضلعی پولیس خرم اقبال کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن عمل میں لاتے ہوئے 30 مجرمان کو گرفتارکر لیا جن میں کیٹگری اے میں مطلوب 3 اشتہاری، کیٹگری بی میں مطلوب 17 اور 10 عادی مجرمان شامل ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں