پیرا فورس کا ریلوے گیٹ کیپر پر تشدد، پھاٹک بند ،ٹریفک معطل
پیرا فورس کا ریلوے گیٹ کیپر پر تشدد، پھاٹک بند ،ٹریفک معطل اہلکاروں نے گیٹ کھولنے کا مطالبہ ،کیپر نے کھولنے سے انکار کر دیا، تشددپر تالا لگا دیا
کندیاں(نمائندہ دنیا )پپلاں پیرا فورس اہلکاروں کا ریلوے گیٹ کیپر پر تشدد، پھاٹک بند ہونے سے ٹریفک معطل۔پپلاں میں پیرا فورس کے اہلکاروں کی جانب سے ریلوے گیٹ کیپر پر تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گیٹ کیپر نے ٹرین کی آمد کے باعث حفاظتی اقدامات کے تحت ریلوے پھاٹک بند کر رکھا تھا۔اسی دوران پیرا فورس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور گیٹ کھولنے کا مطالبہ کیاتاہم گیٹ کیپر نے ٹرین گزرنے تک پھاٹک کھولنے سے انکار کر دیا۔ اس بات پر مشتعل اہلکاروں نے مبینہ طور پر گیٹ کیپر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔واقعے کے بعد گیٹ کیپر نے ٹرین گزرنے کے باوجود پھاٹک کھولنے کے بجائے اسے تالا لگا دیا، جس کے باعث کئی گھنٹوں تک ریلوے پھاٹک بند رہا ۔