غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز قائم، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز قائم، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز قائم، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ضلعی انتظامیہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز کے خلاف کارروائی کی جائے ، شہری

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز قائم، شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔شہر کی مین شاہراہوں پر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز قائم ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔شہریوں کے مطابق مختلف اہم سڑکوں پر رکشہ ڈرائیورز نے از خود اسٹینڈز بنا رکھے ہیں جس کے باعث نہ صرف سڑکیں سکڑ گئی ہیں بلکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی راستہ تنگ ہو چکا ہے ۔ کئی مقامات پر رکشوں کی بے ہنگم پارکنگ ٹریفک جام کا سبب بن رہی ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رکشہ مافیا نے شاہراہوں پر قبضہ جما رکھا ہے اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث یہ مسئلہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز کے خلاف کارروائی کی جائے اور ٹریفک کی روانی کو بحال کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں