قحبہ خانے پر چھاپہ ،6عورتوں سمیت 14افراد گرفتار
قحبہ خانے پر چھاپہ ،6عورتوں سمیت 14افراد گرفتار تیس ہزار روپے کی نقدی بر آمد ، ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)سٹی پولیس جوہرآباد نے قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر جسم فروشی کے دھندے میں ملوث6عورتوں سمیت 14افراد کو قانون کی گرفت میں لے لیا، ملزمان کیخلاف زیر دفعات 371Aاور 371Bت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ، سٹی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ برہاں ٹاون جوہرآباد کی قاضیانوالی گلی میں ثریا عرف بلوچنی اور جاوہد قریشی قحبہ خانہ چلا رہے ہیں اور انہوں نے اپنے گھر کے سامنے خالی پلاٹ میں باقاعدہ سودے بازی کا اہتمام کر رکھا ہے ۔ پولیس کی چھاپہ مار کاروائی کے دوران خالی پلات میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جو پولیس کو دیکھتے ہی اپنی اپنی رقوم وہیں چھوڑ کر تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس نے انہیں تعاقب کر کے گرفتار کیا ، پولیس نے موقع سے تیس ہزار روپے کی نقدی بر آمد کے ملزمان کیخلاف پرچہ دیدیا ایف آئی آر میں ثریا عرف بلوچنی زوجہ فاروق بلوچ ساکن برہان ٹاون ،عنبرین عرف ثنا زوجہزوجہ اسلم ارائیں ساکن قینچی موڑ سرگودھا،یاسمین عرف ثمینہ زوجہ فدا حسین کھوکھر ساکن لک موڑ،شگفتہ عرف جیا دختر مشتاق ارائیں ساکن برہان ٹاون،شبانہ عرف سونیا دختر سردار جٹ ساکن جھنگ،عثمان ولد انور رحمانی سکندرآناباد خوشاب، سلیمان جوئی ولد حفیظ جوئیہ تاجپورہ خوشاب،عبدالرحمٰن ولد داود کھوکھر پرانا شہر خوشاب،مزمل رشید ولد عبدالرشید جوئیہ محلہ پراچگان خوشاب،نعمان عارف ولد عارف بگھور آدھی کوٹ، ہارون نثار ولد فیوز بگھور آدھی کوٹ ،نعیم ولد خضر حیات اعوان نسیم کالونی جوہر آباد، جاوید ولد محمد حیات قریشی برہان ٹاون جوہر آباد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔