حکمرانوں نے خواب دکھانے کے سوا کچھ نہیں کیا، جماعت اسلامی

حکمرانوں نے خواب دکھانے کے سوا کچھ نہیں کیا، جماعت اسلامی

حکمرانوں نے خواب دکھانے کے سوا کچھ نہیں کیا، جماعت اسلامی حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف نہ ملنے پر غریب طبقہ خودکشیاں کر رہا ہے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے قیم حافظ تنویر احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو سہانے خواب دکھانے کے سوا کچھ نہیں کیا، پاکستانی قوم مہنگائی کے خوفناک طوفان میں گھری ہوئی ہے اور حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف نہ ملنے پر غریب طبقہ خودکشیاں کر رہا ہے ۔ جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں یہ ایک دوسرے پر الزامات بھی لگاتے ہیں اور بعد ازاں ملکر اقتدار کے مزے بھی لوٹتے ہیں دونوں جماعتوں کی قیادت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن کے بغیر کوئی اقدام نہیں اٹھاتی اپنے ہر دور اقتدار میں اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ہدایت پر پاکستان کے عوام کی زندگیاں اجیرن بنانا ان کی روش رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں لاقانونیت عروج پر ہے شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کئے جارہے ہیں دھاندلی زدہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے جو پاکستانی عوام کو مایوس کرنے اوربیرونی آقاوں کو خوش کرنے میں پہلے نمبر پر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں