مقدمہ قتل کے مجرم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ

مقدمہ قتل کے مجرم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ

مقدمہ قتل کے مجرم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ تھانہ صدر کی حدود میں دو سال قبل صہیب علی نے مخالف کو قتل کر دیا تھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، تھانہ صدر کی حدود میں دو سال قبل صہیب علی نے مخالف آصف کو قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے کر چالان سیشن عدالت میں پیش کیا ،اورپولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیاعدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم صہیب علی کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملزمان کو سزا دلوانا ہی اصل انصاف ہے ۔ سرگودھا پولیس جدید تفتیشی نظام اور عدالتوں میں مضبوط پیروی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں