اسسٹنٹ کمشنر کا پرائس کنٹرول سرگرمیوں کے سلسلہ میں پپلاں شہر کا تفصیلی دورہ
کندیاں(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے پرائس کنٹرول سرگرمیوں کے سلسلہ میں پپلاں شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے بیف شاپس، مٹن شاپس سمیت سبزی و فروٹ کی مختلف دکانوں پر جا کر سرکاری ریٹ لسٹوں کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے اور تمام اشیائے ضروریہ سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت کی جائیں۔معائنہ کے دوران بعض مقامات پر قیمتوں اور ریٹ لسٹ کے حوالے سے بہتری کی گنجائش پائی گئی، جس پر متعلقہ دکانداروں کو تنبیہ کی گئی اور آئندہ مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔