اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کادودھ کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے مختلف دکانوں کا دورہ
بھلوال(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل نے دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے مختلف دکانوں کا دورہ کیا، جہاں دودھ کے معیار، صفائی کے انتظامات اور مقررہ اصولوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کو خالص اور معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائیں اور حفظانِ صحت کے تقاضوں کو ہر صورت مدنظر رکھیں۔اس موقع پر واضح کیا گیا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے چیکنگ کا عمل باقاعدگی سے جاری رہے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔