اشتہاری بیٹے کو پناہ دینے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا

اشتہاری بیٹے کو پناہ دینے  والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری بیٹے کو پناہ دینے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔

جو پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے اشتہاری ملزم کے والد قادر کو گرفتار کر کے اشتہاری کو پناہ دینے کے الزام میں اس کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں