بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر جمع پونجی سے محروم کرنیوالا ٹریول ایجنٹ پکڑا گیا

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر جمع  پونجی سے محروم کرنیوالا ٹریول ایجنٹ پکڑا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر جمع پونجی سے محروم کرنیوالا ٹریول ایجنٹ قانون کی زد میں آ گیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ معظم آباد کے ناصر نے محسن کو رومانیہ بھجوانے کیلئے ویزہ کی مد میں پونے تین لاکھ روپے دیئے ،مگر اسے باہر نہیں بھجوایا اورموصوف نے رقم کی واپسی کے تقاضا پرپونے تین لاکھ روپے کا بوگس چیک دے دیا،جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں