دوشیزہ نے مزاحمت کر کے عزت بچا لی

دوشیزہ نے مزاحمت کر کے عزت بچا لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دوشیزہ نے مزاحمت کر کے عزت بچا لی، بتایا جاتا ہے کہ 104شمالی میں ناظم علی نامی شخص نے محنت کش گھرانے کی مسماۃ(ل) کو گھر میں داخل ہو کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

 تاہم لڑکی کے شورواویلہ اور مزاحمت پر ملزم لوگوں کو آتا ہوا دیکھ کر فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں