مویشیوں کی ‘‘پری فیلڈ ویکسی نیشن ’’ شروع کرنے کے احکامات جاری

مویشیوں کی ‘‘پری فیلڈ ویکسی نیشن  ’’ شروع کرنے کے احکامات جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مویشیوں کی پری فیلڈ ویکسی نیشن شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

 موسم کی تیزی سے تبدیلی کی وجہ سے مویشی پال حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،اس ضمن میں عوامی شکایات کے تناظر میں سیکریٹری لائیو سٹاک نے جانوروں کو متعددی موسمی وبائی امراض سے بچاؤ سے تدارک کی ویکسی نیشن کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں