فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجہ میں تین افراد زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاے 75شمالی میں فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ ساجد اور علی رضا کے سابقہ رنجش چلی آ رہی تھی ۔
جنہوں نے اپنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز آمنا سامنا ہونے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں علی رضا، کوثر حسین اور خرم شہزاد زخمی ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہو ئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے دونوں دفریقین کے پانچ پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔