کئی ماہ گذرنے کے باوجود بجلی کے پول نصب نہیں ہو سکے

کئی ماہ گذرنے کے باوجود بجلی کے پول نصب نہیں ہو سکے

کئی ماہ گذرنے کے باوجود بجلی کے پول نصب نہیں ہو سکےآمدورفت میں شدید مشکلات ،بعض اوقات پولوں سے تار ٹوٹ کر گر جاتی تھیں

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )مین روڈ پر کئی ماہ گذرنے کے باوجود مین روڈ پر بجلی کے پول نصب نہیں ہو سکے ۔نواز شریف نے تحصیل سیلانوالی اور تحصیل ساہیوال سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر ساہیوال تا سیلانوالی براستہ فاروقہ کارپٹ روڈ کی تعمیر اور سڑک پر کھڑے بجلی کے پول ہٹانے کی منظوری دی تھی مگر بد قسمتی سے انکی حکومت ختم ہو گئی سڑک کی تعمیر بھی رک گئی سابقہ حکومت نے کئی سال بعد سڑک تو تعمیر کر دی مگر سڑک پر کھڑے بجلی کے پول نہ ہٹائے جا سکے جس کی وجہ سے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعض اوقات دن میں دو دو بار بھی بجلی کے پولوں سے تار ٹوٹ کر گر جاتی تھیں شہری بار بار بجلی کے پول سڑک سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے رہے کئی ماہ قبل رکن صوبائی اسمبلی نے بجلی کے نئے پولوں کی تنصیب کی خوشخبری سنائی اور بجلی کے تنصیب کا کام شروع ہو گیا مگر کئی ماہ گذرنے کے باوجود بجلی کے پولوں کی تنصیب کا کام نامعلوم وجوہات پر روک دیا گیا ّآج بھی بجلی کے پول سڑک پر کھڑے ہیں ۔شہریوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بجلی پول نصب کر کے تاریں ڈالی جائی پرانے پول سڑک سے ہٹائے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں