رمضان، روحانیت اور غذائیت پر جی سی یو میں سیمینار

 رمضان، روحانیت اور غذائیت پر جی سی یو میں سیمینار

رمضان، روحانیت اور غذائیت پر جی سی یو میں سیمینار مہمانِ خصوصی ڈین فیکلٹی برائے طبی علوم پروفیسر ڈاکٹر عابد رشید تھے

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ غذائی علوم کے زیرِ اہتمام سیمینار بعنوان رمضان المبارک، روحانی مشق اور سائنسی غذائیت کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد طلبہ اور عوام الناس کو ماہِ رمضان کے دوران صحت مند طرزِ زندگی، متوازن غذا اور روزے کے طبی و روحانی فوائد سے آگاہ کرنا تھا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈین فیکلٹی برائے طبی علوم پروفیسر ڈاکٹر عابد رشید تھے جبکہ صدارت چیئرپرسن شعبہ غذائی علوم ڈاکٹر نذیر احمد نے کی۔ سیمینار کے مرکزی منتظم ڈاکٹر آفتاب احمد تھے جن کی کاوشوں سے ملک بھر کے نامور ماہرین نے پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطین اور ایران کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالرحافظ محمد عابدنے روزے کے روحانی پہلوؤں اور قرآن و سنت کی روشنی میں جسمانی صحت کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں