پستول سے کھیلنے والا کمسن بچہ اچانک گولی چلنے سے جاں بحق
پستول سے کھیلنے والا کمسن بچہ اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ماموں کے کمرے میں رکھا ہوا لوڈڈ پستول اٹھایا اور اس کے ساتھ کھیلنے لگا
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ہموکہ موڑکے نواحی ڈیرہ پر پستول سے کھیلنے والا کمسن بچہ محمد ایان اچانک گولی چلنے سے جانبحق ہو گیا، 12سالہ محمدایان ولد عرفان مغل چک43سرگودھا کا رہائشی تھا اور یہاں اپنی والدہ کے ہمراہ ملنے کیلئے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا ، گزشتہ شام جب اس کی والدہ اور ممانی کچن میں مصروف تھیں اس نے ماموں کے رہائشی کمرے میں رکھا ہوا لوڈڈ پستول اٹھایا اور اس کے ساتھ کھیلنے لگا اس دوران اچانک گولی چل گئی جو اس ے سر میں لگی اور وہ تڑپنے لگا م اسے فوری طور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑگیا ، اکلوتے بیٹے کی المناک موت کی اطلاع پر جب اس کا والد عرفان اپنے بیٹے کی موت کی اطلاع پر ہسپتال پہنچا تو اس نے صدمے سے دیوار کے ساتھ ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس کا سر پھٹ گیا اس کا فوری طبی امداد مہیا کرنے کے علاج شروع کر دیا گیا ہے ۔