انتظامیہ قینچی موڑ پر تجاوزات ہٹانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت

 انتظامیہ قینچی موڑ پر تجاوزات ہٹانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی و تحصیل انتظامیہ قینچی موڑ پر تجاوزات ہٹانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ۔

جس کے باعث بڑھتے ہوئے مسائل باعث تشویش بننے لگے ہیں، گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے اور تجاوزات کی وجہ سے اکثر حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں’ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے علاقے میں تجاوزات ختم کرنے کے لئے متعدد آپریشن کیے جو صرف کاغذی کارروائی ثابت ہوئے ’ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لوگ ملی بھگت سے خوانچے سجا کر بیٹھے ہیں اور لوگوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں انہوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر سے تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں