ڈینگی مچھروں کے خلاف ڈنک ٹپاؤ پالیسی تک محدود

 ڈینگی مچھروں کے خلاف ڈنک ٹپاؤ پالیسی تک محدود

ڈینگی مچھروں کے خلاف ڈنک ٹپاؤ پالیسی تک محدود چند ایک مقامات پر کاروائیاں کر کے سرکاری ریکار ڈ کا پیٹ بھر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) متعلقہ شعبوں کی طرف سے ملیریا و ڈینگی مچھروں کے خلاف ڈنک ٹپاؤ پالیسی اور فنڈز خرچ کرنے تک محدود جبکہ صورتحال روزباروز باعث تشویش بننے لگی ہے ،ڈینگی کے خطرات کے پیش نظر افسران کی طرف سے ملیریا مچھروں کے پھیلاؤ پرکوئی توجہ نہیں دی گئی، جبکہ صوبائی حکومت نے ڈینگی اور ملیریا مچھروں کے خاتمہ کیلئے سخت احکامات جاری کئے تھے جس پر ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے چند ایک مقامات پر کاروائیاں کر کے سرکاری ریکار ڈ کا پیٹ بھر دیا گیا اورافسران کی طرف سے ملیریا مچھروں کے خلاف عملی اقدام سے نچلے عملے کو یہ کہہ کر روک دیا گیا کہ یہ مچھر 20سے 25دن میں ویسے ہی ختم ہو جائے گا ،مگرایسا نہ ہوا اورشہر کی گنجان آبادیوں فیکٹری ایریا’ محمدی کالونی’ بشیر کالونی’ جناح کالونی’گلشن جمال گلوالہ’ استقلال آباد کالونی’ منظورٹاؤن’ گنیانوالہ’ 40 شمالی و گردونواح کے چکوک میں مچھروں کی بہتات تشویش ناک صورتحال اختیار کرنے سے لوگوں کی بڑی تعداد بالخصوص ملیریا بخار میں مبتلاء ہو رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی مہم کاغذی کاروائیوں تک محدود ہے عملی طور پر اقدامات کے فقدان کے باعث صورتحال روزباروز بگڑتی جا رہی ہے ، فوری طور پرصورتحال پر قابو پایاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں