ہمیں عالمی امن وامان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، علما
ہمیں عالمی امن وامان کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، علما دفاع وطن اور قیام امن کے لئے قوم افواج اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا کے علماء و مشائخ نے قیام امن کو ترقی اور خوشحالی کا سنگ میل قرار دیتے ہوئے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ متحد ہو کر سسیہ پلائی دیوار بن کر ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جس طرح پوری وطن عزیز میں قوم دفاع وطن کے لئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اسی جذبہ سے ہمیں عالمی امن وامان کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے عبادات کو قرب الٰہی اور زریعہ نجات قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت و عظمت اصحاب رسول دین اسلام کا جز اول ہے ۔اس لئے ہمیں اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر اپنے لئے نجات کا راستہ تلاش کر کے روز محشر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے حق دار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا توحید وسنت کے ساتھ امن سلامتی اور اخوت و بھائی چارے کا درس دین اسلام نے دیا جس کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور متحد ہو کر دفاع اسلام، دفاع وطن اور قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔زرائع کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشنل ناظم اعلیٰ سیدمحمد سبطین شاہ نقوی۔ سینئر نائب امیرسٹی اور سرپرست مرکزیہ سٹی سرگودھا امیر افضل اعوان،متحدہ علماء کونسل کے قاری احمدعلی ندیم۔ قاری وقار احمد عثمانی،مولانا عبداللہ سعید ہاشمی مولانا محمد عمر فاروقی۔ جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب کے نائب امیر علامہ عطاء اللہ بندیالوی،قومی امن کمیٹی کے حافظ وقاص قاسمی، ملک ضیاء الحق، شیخ نعیم طاہر اوردیگر نے کہا کہ ہماری عبادات ہمارے لئے بخش اور نجات کا باعث بنیں گئیں۔