بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے ، ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے ای پی آئی پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مجموعی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت جاری کی ہے کہ معمول کی حفاظتی ویکسینیشن کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے ۔
ٍ بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس حوالے سے آگاہی مہم کو بھی تیز کیا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو مزیدہدایت کی کہ ویکسینیشن کوریج میں بہتری لانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور کسی بھی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔