گرانفروش و ہوٹل مالکان مسافروں کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

گرانفروش و ہوٹل مالکان مسافروں کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

گرانفروش و ہوٹل مالکان مسافروں کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹنے لگے احتجاج کرنیوالے مسافروں سے ہتک آمیز رویہ کے علاوہ دوکاندار گٹھ جوڑ کر لیتے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریلوے اسٹیشن کے مین دروازے کے اطراف گرانفروش دوکانداروں و ہوٹل مالکان مسافروں کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ،شکایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے ، یہاں قائم سٹوروں پر اشیاء کی دوگنی قیمتوں تک وصولی عام ہے ، احتجاج یا گلہ کرنیوالے مسافروں سے انتہائی ہتک آمیز رویہ کے علاوہ تمام دوکاندار گٹھ جوڑ کر لیتے ہیں،مسافروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو اس حوالے سے فوری ایکشن لے کر شکایات کا ازالہ کرنا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں