لنک روڈ میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت پر تحقیقات ٹھپ

 لنک روڈ میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت پر تحقیقات ٹھپ

لنک روڈ میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت پر تحقیقات ٹھپ 26کروڑ کے اخراجات ،تعمیر کے کچھ عرصہ بعد ہی سڑک کی ٹوٹ پھوٹ شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد روڈ سے 111جنوبی کی پتھر مارکیٹ تک چھ کلو میٹر لنک روڈ میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت پر تحقیقات ٹھپ ہوگئیں ،ذرائع کے مطابق اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے اعلی حکام سے رجوع کرتے ہوئے آگاہ کیا گیاکہ اس سڑک کی تعمیر پر26کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات ہوئے مگر تعمیر مکمل ہونے کے کچھ عرصہ بعد ہی سڑک کی ٹوٹ پھوٹ شروع ہو گئی، اوراب جگہ جگہ پڑے گڑھے حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہے ہیں اس حوالے سے مقامی سطح پر دی جانیوالی درخواستیں متعلقہ افسران نے کھڈے لائن لگا دیں جبکہ صوبائی حکام نے بھی ترجیح بنیادوں پر چھان بین اور ذمہ داروں کوکو منطقی انجام تک پہنچا کر جلد از جلد رپورٹ ارسال کی ہدایت کی تھی مگر عملدرآمد نہیں ہوا اور صورتحال روزباروز گھمبیر ہوتی جا رہی ہے ، انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں