شراب فروش گرفتار 15 لیٹر شراب برآمد

شراب فروش گرفتار  15 لیٹر شراب برآمد

کندیاں(نمائندہ دنیا) ہرنولی پولیس کی کاروائی، شراب فروش گرفتار، 15 لیٹر شراب برآمد، مقدمہ درج۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہرنولی انسپکٹر فہیم اللہ خان، اے ایس آئی عبد الرؤف اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے محمد اعظم ولد رضا محمد سکنہ ہرنولی سے 15 لیٹر شراب برآمد کی ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ہرنولی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں