سرگودھا بھر میں ارتھ آور منانے کے حوالے سے اقدامات تیز

سرگودھا بھر میں ارتھ آور منانے کے حوالے سے اقدامات تیز

سرگودھا بھر میں ارتھ آور منانے کے حوالے سے اقدامات تیز آج رات 8:30 سے 9:30 بجے تک غیر ضروری لائٹس بند رکھی جائیں گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں ارتھ آور منانے کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ آور کے موقع پر 28 مارچ کو رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک غیر ضروری لائٹس بند رکھ کر ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے بچاؤ کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس دوران سرکاری دفاتر، نجی ادارے ، تجارتی مراکز اور عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس عالمی مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ارتھ آور کے حوالے سے آگاہی مہم کو مؤثر بنایا جائے اور شہریوں کو اس اقدام کی اہمیت سے روشناس کرایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں اور ارتھ آور اس حوالے سے ایک علامتی مگر مؤثر قدم ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کل مقررہ وقت میں لائٹس بند کر کے ماحول دوست رویے کو فروغ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں