حکومت کی کوئی پالیسی قوم کو سمجھ نہیں آئی : راؤ طاہر مشرف
بھلوال(نمائندہ دنیا) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ تین سال کے عرصہ میں حکومت کی کوئی پالیسی قوم کو سمجھ نہیں آئی اور نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ سامنے آیا ہے جس سے یہ معلوم ہو کہ پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کر رہا ہے۔
صرف ٹی وی چینلز اور اخبارات میں اشتہارات کی بھرمار دیکھ کر ملک کی ترقی کا اندازہ ہو رہا ہے جبکہ عملی طور پر ملکی ترقی صفر جمع صفر برابر صفر کے سوا کچھ نہیں ہے جتنی تشہیر اخبارات اور ٹی وی چینل پر پیسے دے کر حکومتی عہدے دار کر رہے ہیں یہ اشتہارات کا پیسہ اگر ملک و قوم کی ترقی پر خرچ کیا جائے تو کسی بھی اشتہار کی ضرورت نہ پڑے ۔