مولانا سراج الحق کی خانقاہ سراجیہ آمد، اہم ملاقاتیں
میانوالی(نامہ نگار) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا سراج الحق خانقاہ سراجیہ کندیاں پہنچے جہاں انہوں نے سجادہ نشین مولانا خواجہ خلیل احمد سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے سیاسی، دینی اور سماجی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ مذہب اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور خانقاہیں و مدارس اسلام کے فروغ کے اہم قلعے ہیں۔