رانا عامر لطیف ایڈوکیٹ کا قاتل گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مقامی وکیل رانا عامر لطیف ایڈوکیٹ کا قاتل گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق کینٹ پولیس نے قتل کے الزام میں رفیع نامی نوجوان کوسی سی ٹی وی فٹیج اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے حراست میں لے لیا۔
دو روز قبل رات ایک بجے ضلع کچہری میں وکیل کو ان کے چیمبر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا گرفتار ملزم نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ملزم مقامی وکیل کے پاس بطور منشی کلر ک کام کرتا تھا قتل کی وجہ کے بارے میں تفتیش کا سلسلہ جاری ہیابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کے واقعے میں ایک ہی ملزم ملوث ہے ۔